• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں ہونے والی کچھ چیزوں پر تشویش ہے، پوپ لیو

کیتھولک مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہے کہ اِنہیں امریکا میں ہونے والی کچھ چیزوں پر تشویش ہے۔

پوپ لیو نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے اپنا ورژن بنانے کا منصوبہ بھی مسترد کر دیا ہے۔

پوپ لیو نے مزید کہا کہ وہ امریکا میں پارٹی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے، امریکا میں مقیم پادری خود طے کر سکتے ہیں کہ اِنہیں ٹرمپ انتظامیہ سے کیسے معاملہ کرنا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سابقہ پوپ فرانسس نے امریکی پادریوں کو ایک خط لکھ کر تارکینِ وطن سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی کی مخالفت کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید