اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر اقتصادی پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق آج ہونے والی رائے شماری میں 4 کے مقابلے میں 9 ووٹوں سے قرارداد منظور نہیں ہوسکی، جس کے نتیجے میں اگر کسی نئے معاہدے پر پیش رفت نہ ہوئی تو 28 ستمبر تک پابندیاں خود بخود بحال ہو جائیں گی۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں جنوبی کوریا کی جانب سے قرارداد کا مسودہ پیش کیا گیا تا کہ اسنیپ بیک کو ملتوی کرتے ہوئے ایران پر عائد سلامتی کونسل کی پابندیوں کو ختم کیا جا سکے۔
اس قرارداد کی منظوری کے لیے 9 ووٹوں کی ضرورت تھی جس کے حق میں چین، روس، پاکستان اور الجزائر نے ووٹ ڈالا۔
برطانیہ، فرانس، امریکا، سیرالیون، سلووینیا، ڈنمارک، یونان، پاناما اور صومالیہ نے اس کے خلاف ووٹ دیا جبکہ گیانا اور جنوبی کوریا نے رائے دہی میں حصہ نہیں لیا۔