• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کی چینی عسکری وسیاسی قیادت سے ملاقاتیں

Army Chief Meets Chinese Leadership
آرمی چیف جنرل راحیل شریف بدھ کی ایک روزہ دورے پر چین کے صوبے ارمچی پہنچے جہاں انہوں نے عسکری و سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ سی پیک منصوبے کی طویل المدتی سیکورٹی سے متعلق تمام امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جبکہ سنکیانگ میں سیاسی قیادت سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چین کے شہر ارمچی میں پیپلز لبریشن آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فینگ سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں فوجی و دفاعی تعلقات کے فروغ اور دوطرفہ سیکورٹی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے طویل المدتی سیکورٹی معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری ژینگ شن ژیان سے بھی ملاقات کی ۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائی سلامتی اور اقتصادی راہداری منصوبے کی سیکورٹی اور تکمیل سے متعلق امور زیر بحث آئے۔
تازہ ترین