گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی زیر صدارت کراچی میں ہونے والے اجلاس میں جشن ولادت رسول ﷺ کے انتظامات پر مشاورت کی گئی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یکم تا 12 ربیع الاوّل روزانہ محافل کا انعقاد ہوگا، 1500ویں جشن ولادت پر یادگاری ٹکٹ اور سکہ کے اجرا کیلئے وزیرِاعظم اور گورنر اسٹیٹ بینک کو خط لکھوں گا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں 12ربیع الاوّل کی تمام محافل کے اخراجات خود ادا کروں گا۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں مولانا عبدالخبیر آزاد، مولانا بشیر فاروق، مفتی نعمان نعیمی، مولانا شفیع اکاڑوی، ڈاکٹر صدیق راٹھور، مولانا اکبر درس، مولانا حبیب عطاری اور دیگر علما شریک ہوئے۔
ترجمان نے کہا کہ گورنر سندھ نے علما کو مکمل تعاون اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرائی۔