• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: واٹر پمپ فلائی اوور کے قریب ایک شخص کی ہوائی فائرنگ، حراست میں لے لیا گیا، پولیس

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

کراچی کے علاقے واٹر پمپ میں بنے فلائی اوور کے قریب ایک شخص نے ہوائی فائرنگ کی ہے جس کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے اس شخص سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق دو گاڑیوں میں ٹکر ہوئی تھی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تیسری گاڑی سے ایک مسلح شخص اترا اور ہوائی فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست شخص سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، واقعے کی جگہ سے گولیوں کے متعدد خول ملے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید