وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیش لیس معیشت کی طرف جائیں گے تو کرپشن کا خاتمہ ہوگا، مستحقین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم اب گھر بیٹھے ملے گی۔
اسلام آباد میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل والٹ سسٹم کی متعارف تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حق داروں کو شفاف طریقے سے جدید نظام سے رقوم مل جائیں گی، پروگرام میں شق شامل کی جائے کہ جس فیملی کو رقم ملے اس کے بچے اسکول جائیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ حقداروں کو کم سے کم زحمت پر جدید نظام سے رقوم گھر بیٹھے مل جائیں گی، بی آئی ایس پی غربت کے خاتمے کیلئے شاندار پروگرام ہے، بی آئی ایس پی کے تحت ڈیجیٹیل والٹ کا قیام اہم پیش رفت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ جتنی جلدی کیس لیس اکانومی کی طرف جائیں گے کرپشن کا خاتمہ ہوگا، کیش لیس معیشت آج کے دور کی اہم ضرورت ہے۔