• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس سے نیوکلیئر ہتھیار کم کرنے پر بھی بات ہوئی، ٹرمپ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے روس کے صدر سے نیوکلیئر ہتھیار کم کرنے کے اشو پر بھی بات کی تھی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ روس سے میزائل، نیوکلیئر ہتھیاروں اور دیگر امور پر بھی بات کررہے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اس چیز پر بات کی جارہی ہے کہ نیوکلیئر ہتھیاروں کو کم کیا جانا چاہیے، اس میں چین کو بھی شامل کیا جائے گا۔ 

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ سب سے زیادہ نیوکلئیر ہتھیار امریکا کے پاس ہیں دوسرے نمبر پر روس اور چین تیسرے نمبر پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاہم چین کے پاس ان نیوکلیئر ہتھیاروں کی تعداد کہیں کم ہے مگر پانچ برسوں میں چین کے نیوکلیئر ہتھیاروں کی تعداد بھی امریکا اور روس کے قریب آنے کا خدشہ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ڈی نیوکلیئرائز کیا جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید