یہودی مخالف حملے کے الزام کے باعث آسٹریلیا نے ایرانی سفیر کو ملک بدر کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا نے الزام لگایا ہے کہ آسٹریلیا میں ہونے والے دو یہودی مخالف حملوں میں ایران ملوث ہے۔
آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ تہران میں اپنے سفارت خانے کی کارروائیاں معطل کر دی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزد کرنے کے لیے قانون سازی کریں گے۔
اس حوالے سے آسٹریلوی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی سفیر اور 3 دیگر اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے7 دن کا وقت دیا ہے۔