فرانسیسی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ فرانس یہودی مخالف رجحانات کے خلاف پُرعزم ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق فرانسیسی وزارت خارجہ نے فرانس میں امریکی چارلس کشنر کو طلب کیا ہے۔
فرانسیسی وزارتِ خارجہ نے امریکی سفیر کے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فرانس یہودی مخالف رجحانات کے خلاف پُرعزم ہے۔
فرانسیسی دفتر خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ امریکی سفیر چارلس کشنر کا لکھا گیا یہ خط ناصرف بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے بلکہ ریاستوں کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کے اصول کے خلاف بھی ہے۔
فرانس کی جانب سے مزید کہا گیا کہ امریکی سفیر کا بیانیہ فرانس امریکا تعلقات اور باہمی اعتماد کے معیار پر پورے نہیں اترتا۔
قبل ازیں فرانس میں امریکی سفیر چارلس کشنر نے فرانسیسی صدر کو خط لکھا تھا جس میں امریکی سفیر چارلس کشنر نے فرانس پر الزام لگایا تھا کہ 7 اکتوبر 2023ء کے بعد فرانس میں یہود دشمنی میں اضافہ ہوا ہے اور فرانسیسی حکومت کی یہودی مخالف رجحانات سے نمٹنے کی کوششیں ناکافی ہیں۔