• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی مسافر طیارے کی روس میں ہنگامی لینڈنگ

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

لندن سے چین جانے والے مسافر طیارے کو روس میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چینی مسافر طیارہ لندن سے چینی شہر چینگڈو جارہا تھا۔ چینی ایئر لائن کے طیارے میں 155 مسافر سوار تھے۔

چینی طیارے نے گزشتہ رات لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی۔

روسی ایئرپورٹ سروسز کے مطابق طیارے نے ایک انجن کی فیل ہوجانے کے سبب روسی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید