• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ڈیفنس موڑ پر ٹرک کی سگنل توڑ کر موٹرسائیکل سوار کو ٹکر، ویڈیو سامنے آگئی


کراچی کے علاقے ڈیفنس موڑ پر آج صبح ہونے والے ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں مرغیوں کے ٹرک کو سگنل توڑ کر موٹر سائیکل سوار شخص کو ٹکر مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق  حادثے میں ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا ہے۔ 

حکام نے کہا کہ فرار ٹرک ڈرائیور کی تلاش جاری ہے، جلد ڈرائیور کو گرفتار کیا جائے گا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ٹرک ڈرائیور نے آگے جا کر ایک رکشے کو بھی ٹکر ماری تھی۔

قومی خبریں سے مزید