کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایس ایس پی توحید میمن اور ترجمان حکومت سندھ سیدہ اقربا کے گھر ڈکیتی کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واردات میں ملوث گاڑی کورنگی سے برآمد کر کے 4 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ملزمان مہنگی گاڑی پر بنگلے میں واردات کے دوران نقدی اور زیورات لے کر فرار ہوئے تھے۔
پولیس حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ مشکوک افراد کو سی سی ٹی وی ویڈیو اور تکنيکی وسائل کے استعمال سے حراست میں لیا گیا ہے۔