• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹورنٹو سے لاہور آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز میں فنی خرابی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ٹورنٹو سے لاہور آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 790 میں فنی خرابی ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پرواز اُڑان بھرنے لگی تو طیارے میں فنی خرابی ہوئی۔

طیارے کے موسمی ریڈار سسٹم نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا، کپتان طیارے کو واپس رن وے سے بورڈنگ برج لے آیا۔

ذرائع نے کہا کہ انجینئرز نے طیارے کو چیک کیا تو اس کے ریڈار سسٹم میں خرابی تھی، جس کے باعث پرواز 7 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید