• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں بارشوں سے سڑکوں کو 2.2 ارب ڈالر کا نقصان

تصویر بشکریہ رائٹرز نیوز ایجنسی
تصویر بشکریہ رائٹرز نیوز ایجنسی

چین میں شدید بارشوں سے سڑکوں کو 2.2 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کی وزارت ٹرانسپورٹ نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش اور سیلاب کے آغاز سے 23 صوبوں میں سڑکوں کو نقصان پہنچا۔

چین کے وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے سڑکوں کی ہنگامی مرمت کی مد میں تقریباً 540 ملین یوآن مقامی حکام کو دینے کی منظوری دے دی ہے۔

چین کی وزارت آبی وسائل کے مطابق ملک میں شدید بارشوں اور سیلاب کا سلسلہ یکم جولائی کو شروع ہوا جس سے ملک کے شمال اور جنوب میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید