• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چناب، ستلج اور راوی میں بہت بڑا سیلاب آ رہا ہے: مریم اورنگزیب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب کی سینئر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چناب ، ستلج اور راوی میں بہت بڑا سیلاب آ رہا ہے، پنجاب حکومت نے تمام انتظامات مکمل کیے ہوئے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشتیوں کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری ہے،کشتی کے ذریعے سے بھی لوگوں کو محفوظ مقامات منتقل کیا جا رہا ہے، تمام افسران اور ریسکیو کی ٹیمیں چار روز سے سوئے نہیں ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتِ حال کے باعث 12 افراد کا انتقال ہوا، پنجاب حکومت اور ریسکیو اداروں کی غفلت کی وجہ سے کوئی موت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتِ حال کی مانٹرینگ جاری ہے، میڈیا سے بھی بہت رہنمائی لی اور لوگوں کو ریسکیو کیا گیا، 6 سے 7 افراد کو ابھی ملبے سے نکالا گیا اور ریسکیو کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن میں کام کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، تمام ریسکیو ٹیموں کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے شاباش دیتی ہوں۔نارووال اور سیالکوٹ کا وزیراعلیٰ نے دورہ کیا اور بریفنگ لی، مریم نواز نے نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کا آغاز کیا تھا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماری ارکان اسمبلی اور وزراء متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں، کیمپوں میں کھانا فراہم کیا جا رہا ہے، تقریباً دو لاکھ مویشیوں کو مالکوں کے ساتھ محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے اپیل ہے، جہاں سے سیلابی ریلا گزر رہا ہے وہاں نہ جائیں، بہت سی اموات غفلت کی وجہ سے ہو جاتی ہیں، عوام انتظامیہ سے تعاون کرے، سیلفی اور تصاویر کے چکر میں عوام ریلوں کے قریب نہ جائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، پنجاب حکومت نقصان پورا کرے گی، عوام صبر و تحمل سے کام لے، ہم مل کر اس صورتِ حال پر قابو پالیں گے، حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

قومی خبریں سے مزید