• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے قومی ایئرلائن کی نجکاری کے خلاف درخواست مسترد کر دی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کی جانب سے قومی ایئرلائن کی نجکاری کے خلاف درخواست مسترد کردی گئی۔

جسٹس جواد حسن نے قومی ایئرلائن کی نجکاری کے خلاف درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق پرائیویٹائزیشن کمیشن آرڈیننس کی دفعات 23 اور 24 کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی، نجکاری کا عمل آرڈیننس، اس میں کی گئی ترامیم اور قواعد و ضوابط کے تحت مکمل کیا گیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ درخواست گزاروں نے قومی ایئرلائن کی نجکاری کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں کو چیلنج کیا تھا، پرائیویٹائزیشن کمیشن وفاقی حکومت کی نجکاری پالیسی پر عمل درآمد کا پابند ہے، نجکاری کمیشن نے اپنے فرائض قانون کے مطابق انجام دیے، عدلیہ اقتصادی پالیسی کے فیصلوں میں مداخلت نہیں کرتی، عدالت کی ذمہ داری ہے کہ یقینی بنائے کہ عمل شفاف، قانونی اور آئینی ضمانتوں کے مطابق ہو۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت کی ذمہ داری ہے آئین کے آرٹیکل 18 کے تحت تجارت، کاروبار اور صنعت کی آزادی یقینی بنائے۔

قومی خبریں سے مزید