لاہور کے علاقے کاہنہ سے ایک انسانی ڈھانچہ ملا ہے، جسے پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔
لاہور پولیس کے مطابق انسانی ڈھانچہ ملنے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ انسانی ڈھانچہ چارے کی فصل سے ملا ہے، جس کی اطلاع ایک راہ گیر نے دی ہے۔
پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ انسانی ڈھانچے کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔