کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹاؤن سے انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود اورنگی نمبر 7 میں واقع ندی سے ایک انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔۔پولیس کے مطابق ڈھانچہ کئی ماہ پرانا معلوم ہوتا ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی متوفی کی وجہ موت کا پتا چل سکے گا۔