• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ، صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات سے عوام مشکلات سے دوچار

ٹھٹھہ(نامہ نگار) ٹھٹھہ شہر میں پانی کی قلت اور صفائی  ستھرالی کے ناقص انتظامات کے باعث عوام شدید مشکلات سے دوچار۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل انتظامیہ کی نااہلی اور صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث ٹھٹھہ شہر کے مختلف رہائشی اور تجارتی علاقوں میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے۔گندگی کے باعث تعفن پھیل رہا ہے جبکہ نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہونے کے باعث جگہ جگہ گٹر ابلنے اور بدبودار پانی جمع ہونے کی وجہ سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں، گندے پانی کے باعث مچھروں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور مچھروں کے کاٹنے سے کئی لوگ ملیریا میں مبتلا ہوگئے ہیں، جبکہ مین ہولز کے ڈھکن نہ ہونے کے باعث شہر میں حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں تو دوسری جانب واٹر سپلائی لائن کے ذریعہ گھروں میں باقاعدگی سے پانی کی فراہمی نہ ہونے کے باعث شہر میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ شہریوں کو یہ شکایت بھی رہتی ہے کہ واٹر سپلائی کا پانی غیر فلٹر شدہ ہونے کے علاوہ بوسیدہ پائپ لائنوں اور گٹروں سے گزرنے کے باعث بدبودار اور ناقابل استعمال ہوتا ہے جس کے باعث وہ پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔
تازہ ترین