• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سیلاب کی زد میں، 5 کیمپس میں لوگ موجود ہیں: ڈی سی

پنجاب کے دارالحکومت لاہور بھی سیلاب کی زد میں آ گیا، تاہم کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے کہ لاہور میں ابھی تک کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ لائیو اسٹاک کی بھی کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ 2 ہزار کے قریب شہریوں کو پہلے نکالا گیا تھا، جو لوگ اپنے رشتے داروں کے گھر نہیں جا سکے ان کو ریلیف کیمپس میں ٹھہرایا ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 5 کیمپس میں ابھی لوگ موجود ہیں۔ ریلیف کیمپ میں موجود لوگوں کو ناشتہ، کھانا اور بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ 

ڈی سی لاہور نے کہا کہ ہم نے مختلف اسکولز میں ریلیف کیمپس قائم کیے ہیں۔ مختلف اضلاع سے آنے والی سبزیوں کی سپلائی لائنز تھوڑی متاثر ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید