• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس و ٹیکنالوجی میں پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے ’سرن‘ وفد کا دورہ پاکستان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کی سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں پیش رفت کا جائزہ لینے کےلیے یورپی ادارہ برائے جوہری تحقیق ’سرن‘ کے اعلیٰ سطح کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 24 تا 28 اگست وفد نے پاکستان کے مختلف سائنسی و تحقیقی اداروں کا دورہ کیا جن میں نیشنل سینٹر فار فزکس، ہیوی مکینیکل کمپلیکس 3 اور پی آئی ای اے ایس شامل ہیں۔ یورپی ادارہ برائے جوہری تحقیق کے وفد نے جدید تحقیقی اداروں کا جائزہ لیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دورے کا مقصد پاکستان کی سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔ سرن کے پانچ رکنی وفد نے چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن سے ملاقات کی۔ 

انہوں نے کہا کہ سرن دنیا کا سب سے بڑا پارٹیکل فزکس اور نیوکلئیر ریسرچ کا عالمی ادارہ ہے، سرن 25 ممبر ممالک اور 9 ایسوسی ایٹ ممبران پر مشتمل ہے، پاکستان 31 جولائی 2015 کو سرن کا ایسوسی ایٹ ممبر بنا تھا۔

پاکستان سرن کے مختلف منصوبوں میں سرگرم کردار ادا کر رہا ہے، ایٹمی توانائی کمیشن پاک سرن تعاون کےلیے مرکزی ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید