• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی کی زمین پر قبضہ تشویشناک اور ناقابلِ قبول ہے: صدر کے یو ٹی ایس ڈاکٹر محسن

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی (کے یو ٹی ایس) نے جامعہ کراچی کی زمین پر قبضے کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔

کے یو ٹی ایس کے مطابق جامعہ کراچی کی اراضی تعلیمی مقاصد کے لیے مختص ہے، اس پر کسی قسم کے غیر قانونی تجاوزات یا قبضے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر محسن نے کہا ہے کہ جمعہ کو جامعہ کراچی کے گیٹ نمبر 1 کے سامنے KDA حکام اور پولیس کی موجودگی میں زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش انتظامیہ اور اساتذہ برادری کے لیے نہایت تشویشناک اور ناقابلِ قبول عمل ہے۔ 

کے یو ٹی ایس واضح کرنا چاہتی ہے کہ جامعہ کراچی کی زمین پر پہرا اساتذہ، طلبہ اور انتظامیہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس پر ہاتھ ڈالنا تعلیمی مستقبل کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی بروقت مزاحمت قابلِ تحسین ہے اور کے یو ٹی ایس ہر سطح پر اس غیر قانونی اقدام کے خلاف آواز بلند کرے گی۔ اگر کے ڈی اے اپنے جارحانہ رویے سے باز نہ آیا تو اساتذہ برادری احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

حکومتِ سندھ اور اعلیٰ حکام سے پُرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ جامعہ کراچی کی اراضی پر کسی بھی قسم کے تجاوزات کی کوشش کو فی الفور روکا جائے اور یونیورسٹی کی خودمختاری اور وقار کو یقینی بنایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید