ایران میں اسرائیلی ایجنسی موساد سے تعلق کے شبہے میں 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسدران انقلاب نے 8 شہریوں کوحراست میں لیا ہے جن پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے آن لائن ٹریننگ اور اسکے منصوبوں پر عمل درآمد کرنے کا الزام ہے۔
ایرانی میڈیا نے بتایا کہ یہ گرفتاریاں رواں سال 22 جون کو ایرانی تنصیبات پر امریکی حملوں اور ایران اسرائیل جنگ کے بعد کی جانے والی تحقیقات کے نتیجے میں کی گئی ہیں۔
اس سے قبل ایرانی پولیس کے جانب سے 21 ہزار مشتبہ افراد کو تحویل میں لیے جانے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے جن کے مبینہ جرائم کی کوئی تفصیل سامنے نہیں لائی گئی تھی۔
یاد دلاتے چلیں حالیہ مہینوں کے دوران ایران میں ایک ایٹمی سائنس دان روزبہ وادی سمیت 8 افراد کو پھانسی دی گئی تھی۔