ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اسرائیل اور امریکا ایران کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔
مسعود پزشکیان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل اور امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو ایران بھرپور جواب دے گا۔
ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں مگر کوئی بھی ایرانی شہری یہ نہیں چاہے گا کہ ایران تقسیم ہو۔
واضح رہے کہ امریکا نے جون میں ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا۔
ایران پر کیے گئے حملے کے حوالے سے ایک پوسٹ میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہم نے ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس پر کامیاب حملہ کیا ہے اور فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی ہیں۔