• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ غازی خان: سیلاب زدہ علاقوں کے مکین کشتیوں کے محتاج ہو گئے

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

ڈیرہ غازی خان کے سیلاب زدہ علاقوں میں ڈوبی سڑکوں اور ٹوٹے راستوں نے متاثرہ خاندانوں کو کشتیوں کا محتاج بنا دیا ہے۔

ضروریاتِ زندگی کے لیے لوگ پرائیویٹ کشتیوں پر سفر کرتے ہیں، جس سے اگرچہ ملاحوں کی آمدنی بڑھ گئی ہے مگر بے بس خاندانوں کی آزمائشیں بھی بڑھتی جا رہی ہیں۔

ڈیرہ غازی خان میں کچے کے سیلاب زدگان بیماروں کو اسپتال لے جانے سے لے کر بچوں کے لیے کھانے پینے کا سامان لانے تک ہر ضرورت کے لیے انہی کشتیوں پر انحصار کرتے ہیں۔

ملاحوں کا کہنا ہے کہ روزگار تو مل گیا ہے مگر غریب خاندانوں کو بار بار پانی کے رستے عبور کرتے دیکھ کر دل دکھتا بھی ہے۔

دریائے سندھ میں پانی کی سطح کم ضرور ہوئی ہے مگر متاثرہ دیہات اب بھی پانی میں گھرے ہیں، لوگ اب بھی اپنے کچے گھروں سے نکلنے کے لیے کشتی کے کرایے ادا کرنے پر مجبور ہیں۔

ایک طرف آمدن بہتر ہونے پر ملاح خوش ہیں، مگر دوسری جانب متاثرین غربت اور کسمپرسی کے بوجھ تلے دبے ہر روز نیا امتحان جھیل رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید