غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ اور انسانیت کے خلاف حملے جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی بم باری سے 88 فلسطینی شہید اور 421 زخمی ہو گئے۔
فلسطینی محکمۂ صحت کے مطابق شہداء میں امداد کے منتظر 30 فلسطینی بھی شامل ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں قحط اور غذائی قلت سے مزید 7 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
محکمۂ صحت کے مطابق غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 63 ہزار 459 ہو گئی، جبکہ1 لاکھ 60 ہزار 459 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ادھر تل ابیب سے اسرائیل کے خون آشام وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے حماس مسلح ونگ کے ترجمان ابوعبیدہ کو نشانہ بنایا ہے۔