شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) محکمہ اینٹی کرپشن نے چھاپہ مار کر محکمہ مال کے پٹواری ندیم بٹر کو کرپشن کے سات سالہ پرانے مقدمے میں گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم پٹواری کی گرفتاری اس کے گھر سے عمل میں آئی جہاں پر محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے سرکل آفیسر ضیغم خلیل کی نگرانی میں چھاپہ مارا۔ دریں اثناء محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ تعلیم میں لاکھوں روپے کے عوض جعلی بھرتیاں کرنے کے مقدمہ میں گرفتار شدہ کلرک ابرار ورک کو سول جج کی عدالت میں پیش کرکے اس کا 3دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے جبکہ گرفتار شدہ محکمہ مال کے پٹواری مہدی حسن کا بھی جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔