• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک چیلنج نے 12 سالہ بچے کی زندگی خطرے میں ڈال دی

—فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا
—فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا 

امریکی ریاست ٹیکساس میں 12 سالہ لڑکے کی زندگی اس وقت ڈرامائی طور پر بدل گئی جب ایک ٹک ٹاک چیلنج بری طرح ناکام ہو گیا۔

کیڈن بیلارڈ اور اس کا بڑا بھائی ایک ویڈیو دیکھنے کے بعد تجربہ دہرانے کی کوشش کر رہے تھے، جس میں بوتل میں الکوحل ڈال کر آگ لگائی جاتی ہے تاکہ شعلہ اوپر کی جانب بلند ہو۔

شروع میں تجربہ کامیاب نظر آیا لیکن جیسے ہی بوتل پھینکنے کی کوشش کی گئی، کیڈن کی قمیض میں آگ لگ گئی، لمحوں میں اس کا چہرہ، بازو، سینہ اور پیٹ شعلوں کی لپیٹ میں آ گئے، جس سے اس کے جسم کا 11 فیصد حصہ بری طرح جھلس گیا۔

کیڈن کی والدہ کرسٹینا بیلارڈ اُس وقت گھر کے دوسرے حصے میں تھیں، شور سن کر ایک دوست نے ریسکیو پر کال کی، جبکہ بڑے بھائی نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً قمیض اتاری اور اس کے ذریعے آگ بجھانے کی کوشش کی۔

زخمی لڑکے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید