خیرپور (غلام عباس بھنبھرو) کچے کے علاقے رپڑی کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی سیلابی علاقے کے افرادکے محفوظ مقام کی طرف جانے کے دوران کشتی بے وزن ہوکر الٹ گئی 10ا فراد کو بچالیا تفصیلات کے مطابق خیرپور کے کچے کے علاقے رپڑی کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی کشتی میں سوار 10افراد کو بچالیا گیا کشتی میں معصوم بچوں اور عورتوں سمیت 10افراد سوار تھے جو سیلابی علاقے سے کشتی میں سوار ہو کر محفوظ مقام کی طرف جارہے تھے کہ ان کے ساتھ حادثہ پیش آیا تاہم کشتی میں سوار مردوں کو پانی میں تیرنا آتا تھا کشتی کے پانی میں الٹنے کے فوری بعدکشتی میں سوار مردوں اپنا حوصلہ سنبھال لیا اور انہوں نے ہوشیاری سے کام لیکر عورتوں اور بچوں کو پانی سے نکال کر دریائے سندھ کے کنارے پر پہنچایا جبکہ کشتی میں سوار افراد نے اپنا گھریلو سامان اور تین موٹر سائیکلیں بھی کشتی میں چڑھائی تھی ان کو بھی پانی سےنکال لیا واضح رہے کہ کچے میں رہائش پذیر بیشتر افراد پانی میں تیرنے کی مہارت رکھتے ہیں۔