اسلام آباد (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 26 نومبر احتجاج کیس میں نامزد سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران راجہ بشارت اپنے وکیل انصر کیانی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو گئے۔ عدالت نے پانچ ہزار روپے ملکیتی مچلکوں کے عوض راجہ بشارت کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے۔ مزید سماعت سماعت 18 ستمبر کو ہو گی۔ پی ٹی آئی راہنما راجہ بشارت تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمہ میں نامزد ہیں۔