• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی و عراقی آئل کمپنیوں نے بھارت کو خام تیل کی فروخت روک دی

سعودی عرب اور عراق کی آئل کمپنیوں نے بھارتی آئل ریفائنری کو خام تیل کی فروخت روک دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق سعودی اور عراقی تیل کمپنیوں نے یورپی یونین کی پابندیوں کی وجہ سے خام تیل کی فروخت روکی ہے۔

یورپی یونین نے جولائی میں روسی خام تیل خریدنے پر بھارتی آئل ریفائنریز پر پابندیاں لگائی تھیں۔

بھارتی آئل ریفائنری ہر ماہ 20 لاکھ بیرل عراقی خام تیل اور 10 لاکھ بیرل سعودی خام تیل خریدتی تھی۔

شپنگ ڈیٹا کے مطابق یورپی پابندیوں کے بعد اگست میں بھارتی آئل ریفائنری کو سعودی اور عراقی کمپنیوں کی کوئی شپمنٹ موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد بھارتی آئل ریفائنری اب صرف روسی خام تیل پر انحصار کر رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید