اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کا اجتماعی طور پر ساتھ دیا جائے اگرچہ سیلاب سے پورے ملک کو شدید نقصان اٹھانا پڑا لیکن پنجاب کے علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں۔انھوں نےا ن خیا لات کا اظہار سوموار کو ملتان کے سیلاب زدہ علاقوں قاسم بیلہ بستی لنگڑیال اور مظفر آباد کی نواحی بستیوں کے دورہ کے موقع پرکیا جہاں انہوں نے فلڈ ریلیف کیمپوں میں ادویات کی دستیابی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ممبر قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی،سیاسی رہنما ملک منظور ڈمرہ ،سیاسی وسماجی رہنماؤں سمیت ڈپٹی کمشنر ملتان،سی پی او ملتان اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔سید یوسف رضا گیلانی قاسم بیلہ اور بستی لنگڑیال میں قائم خیمہ بستیوں میں سیلاب متاثرین سے ملے ان کی خیریت اور مسائل دریافت کئے۔