• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نثار کھوڑو کا علی امین گنڈاپور کے کالا باغ ڈیم سے متعلق بیان پر ردعمل

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے کالا باغ ڈیم سے متعلق بیان پر ردعمل دیا ہے۔

کراچی سے جاری بیان میں نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ کو کسی صورت کالا باغ ڈیم قبول نہیں، علی امین گنڈاپور کو سیاست سیکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا ملک کے وہ صوبے ہیں جو کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرچکے ہیں۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کی اسمبلی کالا باغ ڈیم کے خلاف قرارداد منظور کرچکی، شاید وہ اس وقت وہ سیاست میں بھی نہیں تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کالا باغ ڈیم کی حمایت میں بات کرکے ایوان کی توہین کر رہے ہیں۔

نثار کھوڑو نے یہ بھی کہا کہ سندھ کو کسی صورت کالا باغ ڈیم قبول نہیں کیونکہ یہ منصوبہ سندھ کو بنجر بنانے اور بھوکا مارنے کا منصوبہ ہے، بھاشا ڈیم پر قرضہ لیا وہ بھاشا ڈیم ابھی تک کیوں نہیں بنا؟

قومی خبریں سے مزید