• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی اور یونان پاکستان چیمبر آف کامرس کے درمیان معاہدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) اور یونان پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (جی پی سی سی آئی) کے درمیان معاہدہ، دونوں چیمبرز نے براہ راست اور مؤثر تجارتی تعلقات کو فروغ دینے، واضح راہ متعین کرنے اور باہمی کاروباری رابطوں کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ دوطرفہ وفود کو سہولت فراہم کریں گے۔ ایم او یو پر کے سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ضیاء العارفین اور بانی صدر جی پی سی سی آئی روبینہ مارکوپولو نے کراچی چیمبر میں ملاقات کے موقع پر دستخط کیے۔ اس موقع پر کے سی سی آئی کے نائب صدر فیصل خلیل احمد، ایم او یو عمل درآمد خصوصی کمیٹی کے چیئرمین جنید اسماعیل ماکڈا اور کے سی سی آئی کی منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔اس موقع پر سینئر نائب صدر کے سی سی آئی ضیاء العارفین نے کہا کہ یہ ایم او یو پاکستان اور یونان کے درمیان دوطرفہ تجارت اور تعاون کے حوالے سے ایک اُمید افزا سفر کا آغاز ہے جو ایک اہم سنگ میل ہے اور دونوں فعال بزنس کمیونٹی کے درمیان دیرپا شراکت داری کا فریم ورک فراہم کرتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید