• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور IBA: ٹیسٹ پاس مزید 160امیدواروں میں نوکریوں کے آرڈر تقسیم

خیرپور (غلام عباس بھنبھرو) خیرپور IBA: ٹیسٹ پاس مزید 160امیدواروں میں نوکریوں کے آرڈرتقسیم 3روز کے دوران 450امیدواروں کو آرڈر دئیے گئے2سو سے زائد لیڈی ٹیچرز کو بھی آرڈر دئیے ہیں پروفیسر عبدالسمیع بھنبھرو تفصیلات کے مطابق خیرپور میںIBAٹیسٹ پاس مزید 160امیدواروں کو پرائمری اور جونیئر اسکول ٹیچرس کےنوکریوں کے آرڈر دئیے گئے امیدواروں کو آرڈر پروفیسر عبدالسمیع بھنبھرو نےصاف وشفاف اور میرٹ کی بنیاد کے تحت دئیے آرڈر تقسیم کرنے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمر ی ایاز حسین مہیسر، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر خیرپور مختیار سولنگی اور دیگر تعلقہ ایجوکیشن آفیسر شریک ہوئےپروفیسر عبدالسمیع بھنبھرو نےصحافیوں کو بتایا کہ تین روز کے دوران آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے والے450امیدواروں کو آرڈر دئیے ہیں ان میں 2سو خواتین امیدوار بھی شامل ہیں انہوں نےبتایا کہ امیدواروں کو تمام آرڈر بغیر رشوت کے دئیے ہیں انہوں نے کہاکہ تعلیم کا محکمہ سب سے زیادہ اہم ہے ہم محکمے تعلیم سے رشوت اقربا پروری اور بے قاعدگیاں ختم کرنے کیلئےمیرٹ کے تحت کام کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ رشوت دینے اور لینے والے دونوں مجرم ہوتے ہیں رشوت ہمارے لیے حرام ہے ہم اپنا کام صاف و شفاف طور پر کرتے رہیں گےانہوں نے کہاکہ آئی بی اے پاس امیدواروں کو میرٹ کی بنیاد پر نوکریاں دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گےجو آسامیاں خالی ہیں ان کو جلد پُر کر لیں گے انہوں نے کہاکہ امیدواروں کو ٹیچرس کی نئی نوکریاں دینے سے اساتذہ کی کمی کی شکایات کم ہوجائیں گی انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے آئی بی اے ٹیسٹ پاس کیا ہے ان تمام افراد کو نوکریاں ملیں گی۔