• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے ایکٹنگ کیریئر کی ابتداء میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، انیت پاڈا

بالی وڈ اداکارہ انیت پاڈا—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
بالی وڈ اداکارہ انیت پاڈا—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

فلم سیارہ سے مشہور ہونے والی بالی وڈ اداکارہ انیت پاڈا نے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے ایکٹنگ کیریئر کے آغاز  میں بہت سی مشکلات برداشت کی ہیں۔ 

ہندوستانی میڈیا کے مطابق نئی رومانٹک فلم سیارہ جسے موہت سوری نے ڈائیریکٹ کیا ہے اور یہ 2025ء میں بھارت کی بڑی بلاک بسٹر فلمز میں سے ایک ہے۔

فلم سیارہ کی سپر ہٹ جوڑی اداکارہ انیت پاڈا اور اداکار اہان پانڈے اس وقت بھارتی فلم انڈسٹری میں انتہائی کامیاب جوڑی تصور کیے جارہے ہیں، دونوں اداکاروں کی یہ پہلی فلم ہے۔

سیارہ سینسیشن اداکارہ انیت پاڈا نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اداکاری کے شعبے میں آنے کے لیے جو کچھ کیا وہ انہوں نے خود کیا، کیوں کے گھریلو مالی حالات ٹھیک نہیں تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین بہت غریب تھے اور وہ انکے پاس اتنے پیسے بھی نہیں تھے جو اپنی بیٹی کو ممبئی آڈیشن کے لیے لاتے، اداکارہ نے بات آگے بڑھاتے ہوئے بتایا کہ اس نے خاموشی سے اس فلم کے لیے آڈیشن دیا تھا۔

انیت پاڈا نے بتایا وہ ہمیشہ سے اداکری کرنا چاہتی تھیں، انہوں نے کہا، ’میں نے اپنا کمرہ لاک کرکے آڈیشن ریکارڈ کیا تھا، جبکہ اپنے والدین کو بتایا تھا کہ میں اپنا ہوم ورک کر رہی ہوں۔‘

انہوں نے مزید کہا، ’مجھے اس بات کا اندازہ تھا کہ میرے والدین کے پاس اتنی رقم نہیں کہ وہ مجھے ممبئی لے جاسکیں، میرے والدین میرے دوست میرے لیے اہمیت رکھتے ہیں، باقی کوئی کچھ بھی سوچے مجھے فرق نہیں پڑتا۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید