• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آذربائیجان کے صدر کا پاکستان میں سیلاب سے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس

شنگھائی تعان تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی ملاقات ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدے پر مبارکباد دی، دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

آذربائیجان کے صدر نے پاکستان میں سیلاب میں جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں آذربائیجان کی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بھی ملاقات کی۔

شہباز شریف نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور سفارتکاری کو تناؤ میں کمی اور استحکام کی جانب واحد قابل عمل راستہ قرار دیا۔

ایرانی صدر نے پاکستان میں سیلاب میں قیمتی جانی اور مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔

قومی خبریں سے مزید