بھارت کے وزیرِ تجارت پیوش گوئل نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تجارتی معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔
بھارتی کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل دو طرفہ تجارتی معاہدے (Bilateral Trade Agreement) کو آگے بڑھانے اور امریکی حکام کے ساتھ اہم بات چیت کے لیے امریکا میں موجود ہیں۔
پیوش گوئل نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ روسی تیل کی درآمد جاری رکھنے پر امریکا پہلے ہی بھارت پر دُگنا ٹیرف عائد کر چکا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کی زیرو ٹیرف کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیشکش کئی سال پہلے ہونی چاہیے تھی، اب بہت دیر ہو چکی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بھارت نے امریکا پر دیگر ملکوں کے مقابلے میں زیادہ ٹیرف لگایا ہوا تھا جس کے باعث کئی امریکی کمپنیاں بھارت میں اپنی مصنوعات فروخت ہی نہیں کر پاتی تھیں۔