ملتان (نمائندگان) رحیم یار خان،علی پور سمیت مختلف شہروں میں حادثوں میں 10افراد جاں بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق جہانیاں خانیوال جی ٹی روڈ پر تیز رفتار آئل ٹینکر نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس سے مرضی پورہ کا رکشہ ڈرائیور اختر رحمانی جاں بحق ہو گیا علاوہ ازیں تین مرلہ سکیم میں راؤ شعیب نامی نوجوان گھر میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا جبکہ نواحی اڈہ پل114پر قائم ورکشاپ میں کام کرتے ہوئے جہانگیر نامی نوجوان بجلی کا جھٹکا لگنے سے دم توڑ گیا اسی طرح علی پورمیں تیز رفتارٹریلرجسے محمد اظہر نامی ڈرائیور چلا رہا تھانے ٹول پلازہ پنجند کے نزدیک سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار وں کو ٹکر ماردی جس سے اللہ وسایا ولد خدا بخش جوئیہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی بیوی اور دو بچے شدید زخمی ہو گئے۔چشتیاں بخشن خان کے نزدیک حاصلپور روڈ پر اڈا سیداں والا کے مقام پر 2 ٹرکوں میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد چیچہ وطنی کا محمد منظوراورحاصلپور کا محمد اسلم جاں بحق جبکہ محمدفیصل زخمی ہو گیا ۔فتح پور ایم ایم روڈ پر صبح تین بجے کےقریب تیز رفتار ٹریلر نے ایک منی ٹرک کو ٹکر مار دی جس سے منی ٹرک میں سوار تین افراد سرداتا،کنیا اور لال خان اقوام مہاراج ساکنان کندھ کوٹ ضلع کشمور شدید زخمی ہو گئے اور ایک شخص سرداتا زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ ڈھرکی میں قومی شاہراہ پر مسافر کوچ کے سامنے اچانک آجانے والے ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سواروں کو بچاتےان پر الٹ گئی جس کی وجہ سے ڈھرکی کے رہائشی نوجوان وزیر احمد ملک اور نذیر احمد ملک کوچ تلے دب کرہلاک ہو گئے جبکہ کوچ میں سوار چوبیس سے زائد مسافرشدید زخمی ہو گئےعلی پور میں مختیار حسین اور اسکا کزن الطاف حسین کار پرآ رہے تھے بندے شاہ کے نزدیک ایک تیز رفتار ٹرک ان کی کار پر چڑھ گیا جس سے الطاف حسین موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا لوگوں نے ڈرائیور شمس الرحمن اور ہیلپر عبدالمنان کو قابو کر لیا گیاجبکہ امام دین فرار ہو گیا۔