افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کے مطابق افغانستان کے صوبے کنڑ میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1411 ہوگئی۔
ادھر کابل سے افغانستان میں اقوام متحدہ کے کو آرڈینیٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں زلزلے سے اموات اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر نے مزید کہا کہ زلزلے سے سڑکیں متاثر ہونے کے باعث دور دراز علاقوں تک پہنچنا چیلنج بن گیا ہے۔