• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعتِ اسلامی کا ضمنی الیکشنز میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

جماعتِ اسلامی نے ملک میں ضمنی الیکشنز میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

یہ بات جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے اوکاڑہ میں ’جیو نیوز‘ سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہی۔

انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ ن نے ضمنی الیکشن میں سپورٹ کے لیے رابطہ کیا تھا، ن لیگ کے امیدوار حافظ نعمان نے منصورہ آ کر پارٹی قیادت کا پیغام دیا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعتِ اسلامی ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لے گی، ضمنی الیکشن اور 27ویں ترمیم کی باتیں بیک وقت کی جا رہی ہیں۔

جماعتِ اسلامی کے نائب امیر نے کہا کہ حکمراں اتحاد کو ایسے ضمنی الیکشن چاہیں جن سے ان کا اقتدار قائم رہے۔

لیاقت بلوچ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے تضادات اور بے وقت فیصلے اس کی سیاسی ناکامی کا سبب ہیں۔

قومی خبریں سے مزید