• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سامعہ اغوا کیس: ملزم کا اعتراف جرم، 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا، ہراساں اور نقدی چھیننے کے کیس میں گرفتار ملزم حسن زاہد نے اعتراف جرم کرلیا۔

پولیس نے گرفتار ملزم حسن زاہد کو جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری کی عدالت میں پیش کیا جہاں ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

جج نے ملزم سے استفسار کیا کہ بتاو تم نے یہ دھمکیاں کیوں دیں اور اغواء کیوں کیا؟ جس پر ملزم نے عدالت میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سر جی مجھ سے غلطی ہوگئی ہے۔ 

پولیس کیجانب سے ملزم کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ پولیس نے عدالت میں کہا کہ ملزم سے گاڑی، پستول اور نقدی برآمد کرنی ہے۔  

عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ 

خیال ہے کہ ملزم حسن زاہد کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہے۔

علم میں رہے کہ ٹک ٹاکر نے 3 روز قبل حسن زاہد پر الزام عائد کیا تھا کہ حسن زاہد نے انہیں ان کے گھر کے باہر سے اغوا کرنے کی کوشش کی۔

اس واقعے میں کیپٹل سٹی پولیس نے فوری کارروائی کی، جس کے نتیجے میں مبینہ اغوا کار کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید