• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بھارت کی کناڈا فلموں کی اداکارہ رانیا راؤ پر سونا اسمگلنگ کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) حکام کے مطابق 3 مارچ کو دبئی سے بنگلورو پہنچنے پر 32 سالہ اداکارہ کو ایئرپورٹ پر 14.8 کلو سونے کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ رانیا راؤ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس رینک افسر ’کے رام چندر راؤ‘ کی سوتیلی بیٹی ہیں۔

اس سے قبل رواں سال جولائی میں اداکارہ کو COFEPOSA ایکٹ کے تحت کم از کم ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اداکارہ کے پاس سے برآمد ہونے والے سونے کی قیمت تقریباً 12 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید