• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا افغانستان زلزلہ متاثرین کے لیے امداد کا اعلان

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

چین کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان میں چینی سفارتخانے نے جاری کیے گئے بیان میں بتایا کہ چین نے افغانستان کے زلزلے سے متاثرہ شہریوں کے لیے امداد بھیجی ہے، یہ امداد زلزلہ متاثرین کی فوری ضروریات پوری کرنے کے لیے بھیجی گئی ہے۔

چینی سفارتخانے کے مطابق زلزلے سے متاثر افغانستان کے صوبے کنڑ اور ننگر ہار میں امدادی کارروائیاں اور ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے افغانستان میں زلزلے کے سبب ہونے والی اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

یاد رہے کہ افغانستان میں اتوار کی رات آنے والے خوفناک زلزلے سے 1400 سے زائد افراد جاں بحق اور 3 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید