• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: جہیز کے دباؤ اور شوہر کے ناجائز تعلقات سے تنگ ایک اور خاتون کی خودکشی

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست بنگلورو کی 28 سالہ پوجاشری نے جہیز کے مطالبات اور شوہر کے ناجائز تعلقات سے تنگ آ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پوجاشری بینک میں کیشیئر کے طور پر کام کرتی تھی، 3 سال قبل اس کی شادی نندیش نامی شخص سے ہوئی اور جوڑے کی ایک کمسن بیٹی بھی ہے۔ 

تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق میاں بیوی میں جھگڑا کافی عرصے سے چلتا آ رہا تھا، جب بھی پوجاشری شوہر کے مبینہ ناجائز تعلق پر سوال اٹھاتی تو وہ اس سے جھگڑنے لگتا اور جہیز کے پیسے کا تقاضا کرتا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ یکم ستمبر کی صبح پوجاشری کو اِس کے گھر سے پنکھے کے ساتھ لٹکا ہوا پایا گیا، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے وکٹوریا اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پوجاشری کی والدہ نے الزام لگایا ہے کہ داماد  میری بیٹی کو مسلسل ذہنی اور جذباتی اذیت دے رہا تھا۔ 

پوجاشری کی والدہ نے مزید بتایا کہ میں نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے والد سے 30 لاکھ روپے قرض لیا تھا، اتنا کچھ کرنے کے باوجود پوجاشری کا شوہر اسے تنگ کرتا رہا، پولیس اسٹیشن میں وعدہ کرنے کے باوجود اس نے رویہ نہیں بدلا، جس روز پوجاشری کی پھندا لگی لاش ملی اس کی صبح نندیش اِسے 7 بج کر 15 منٹ پر ہمارے گھر سے لے گیا تھا اور ایک گھنٹے بعد فون کر کے بتایا کہ پوجاشری نے خودکشی کر لی ہے۔ 

متوفی کی والدہ کے مطابق یہ سب اِس کے داماد کے ناجائز تعلقات کی وجہ سے ہوا ہے، بیٹی کے شوہر اور اِس کے سسرالیوں نے میری بیٹی کی جان لے لی۔

دوسری جانب مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کی تفتیش جاری ہے اور مزید حقائق سامنے آنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید