چین میں روسی صدر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی ملاقات ہوئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس موقع پر روسی صدر نے کہا کہ روس اور شمالی کوریا کے دوستانہ تعلقات ہیں، شمالی کوریا کی فوج نے کرسک علاقے کو آزاد کرانے میں مدد کی۔
روسی صدر نے کہا کہ شمالی کوریا کے فوجیوں نے بہادری سے مقابلہ کیا۔ روس اور شمالی کوریا ایک ساتھ جدید نازی ازم کے خلاف لڑ رہے ہیں۔
اس موقع پر کم جونگ ان نے کہا کہ ہمارے تعلقات تمام شعبوں میں ترقی کر رہے ہیں، بطور بھائی روس کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہوں۔ 2024 کے جون کے معاہدے کے تحت تعاون مضبوط ہوا ہے۔
کم جونگ ان نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے سخت محنت کرنی چاہیے۔