• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ہربنس پورہ میں فائرنگ سے زخمی لڑکی اسپتال میں دم توڑ گئی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والی لڑکی اسپتال میں دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق چند روز قبل محلے میں جھگڑے کے دوران ہربنس پورہ کی رہائشی آمنہ نامی لڑکی چھت پر کھڑی تھی، جھگڑے کے دوران گولی چلی اور چھت پر کھڑی آمنہ کو لگ گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی تھی۔

پولیس کے مطابق گولی لگنے کے سبب زخمی ہونے والی لڑکی آج اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید