• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

امریکی شرحِ سود میں کمی کی توقعات پر ملکی اور بین الاقوامی بازاروں میں سونے کی خریداری کا رجحان ہے۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سونے کا بھاؤ ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 6 ہزار روپے بڑھ کر 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے ہو گیا ہے۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 5 ہزار 144 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 22 ہزار 959 روپے ہو گیا۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 60 ڈالرز اضافے سے 3 ہزار 540 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

 امریکی مرکزی بینک کی ایف او ایم سی کمیٹی 16 اور 17 ستمبر کو مانیٹری پالیسی اجلاس میں شرحِ سود کا تعین کرے گی، مارکیٹ کی توقع شرحِ سود میں کمی کی ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید