• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی اور کوئٹہ سے حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایف آئی اے نے کراچی اور کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے نے کراچی میں اسٹیڈیم روڈ اور شرف آباد میں کارروائی کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔

ملزمان سے 72 لاکھ روپے نقدی، 3 موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی کے شواہد برآمد کیے گئے۔

دریں اثناء کوئٹہ میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے کارروائی کی اور حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیے۔ 

گرفتار ملزمان سے 33 ملین ایرانی کرنسی، 2 موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئے۔

ملزمان حوالہ ہنڈی میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا حصہ ہیں، جو افغانستان، دبئی اور آسٹریلیا میں حوالہ ہنڈی کی رقوم کی ترسیل کرتے تھے۔

ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید