وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور سے امریکی قونصل جنرل تھومس ایکرٹ کی پشاور میں تعارفی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں خیبر پختون خوا میں امریکا کے تعاون سے جاری منصوبوں پر تبادلۂ اور سماجی شعبوں میں اشتراکِ کار اور تعاون کے دائرے کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ امین گنڈا پور نے کہا کہ سماجی شعبوں میں امریکی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پائیدار معاشی ترقی کے لیے پوٹینشل سیکٹرز میں خطیر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ان پوٹینشل سیکٹرز میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔